آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلیا کی حکومت نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ قبل ازیں آسٹریلیا ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے دبائو کے تحت 2018میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھااور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی اخبار دا سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی ترجمان نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت بیت المقدس کی حتمی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔واضح رہے کہ پینی وونگ نے 2018میں اس وقت کی آسٹریلوی حکومت کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یکطرفہ اور خطرناک فیصلہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں