سدی پیٹ میں بنک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم کے سامنے طویل قطار میں لوگ جمع ہوگئے جبکہ علاقہ کے دیگر اے ٹی ایم سنٹر خالی تھے لیکن ہر کوئی اسی اے ٹی ایم سنٹر سے رقم نکالنے کےلیے بضد تھا۔
اطلاعات کے مطابق آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اس اے ٹی ایم سنٹر پر ایک ہزار روپئے نکالنے پر دو ہزار روپئے نکل رہے تھے، جیسے ہی یہ اطلاع شہر میں پھیلی لوگ بڑی تعداد میں اے ٹی ایم پہنچنے لگے اور رقم نکالنے کےلیے کوشاں تھا، لوگوں کو رقم کی ضرورت نہیں تھی لیکن دوگنی رقم نکلنے کی خبر نے انہیں رقم نکالنے پر مجبور کردیا تھا۔
جیسے ہی انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملی فوری طور پر بنک حکام نے اے ٹی ایم کو بند کردیا اور لوگوں کو منتشر کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ بنک حکام کی جانب سے اس سلسلہ میں جانچ کی جارہی ہے۔