عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت اپیل کی کہ ’ہندوستانی کرنسی پر گاندھی جی کی تصویر ساتھ ساتھ لکشمی اور گنیش جی کی تصویریں بھی لگائی جائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے اور ہر خاندان امیر ہوجائے۔ اس کے لیے کچھ اقدامات کرنا ضروری ہے۔ کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ اگر کرنسی نوٹوں پر ایک طرف گاندھی جی کی تصویر اور دوسری طرف لکشمی، گنیش جی کی تصویر ہوگی تو پورے ملک کو ان کا آشیرواد ملے گا۔ لکشمی جی کو خوشحالی کی دیوی مانا جاتا ہے اور گنیش جی تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اس لیے ان دونوں کی تصویر ان پر لگانی چاہیے‘۔
دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انڈونیشیا ایک مسلم ملک ہے جہاں 85% سے زیادہ مسلمان اور 2% سے کم ہندو ہیں لیکن وہاں کی کرنسی نوٹ پر گنیش جی کی تصویر بھی چھاپی جاتی ہے، اس لیے میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم قدم ہے جسے مرکزی حکومت کو اٹھانا چاہیے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ گجرات انتخابات کو دیکھتے ہوئے اروند کیجروال نے ہندو ووٹوں کے مدنظر اس طرح کا بیان دیا ہے تاکہ عام آدمی پارٹی کو زیادہ سے زیادہ ہندو ووٹ حاصل ہوسکے۔ سوشل میڈیا پر اروند کیجریوال کے بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی فسادات کے وقت اور کورونا وبا کے دوران تبلیغی معاملہ پر بھیی اروند کیجروال نے کچھ نہیں کہا تھا اور نہ ہی مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا تاہم انتخابات کے وقت مسلمانوں کے سامنے ہاتھ پھیلاکر ووٹ ضرور مانگے تھے۔
Kejriwal appeals to Centre: Include photos of Lakshmi, Ganesh on currency notes to bring India’s economy back on track