کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے اعتراف کیا کہ پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں، اور خبردار کیا کہ اس طرح ہی شیطان ان کے اندر داخل ہوتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے موبائل فون سے اسے ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی۔
پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے ایک ایسا فتنہ قرار دیا جو “پادری کے بھی قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔”
وہ روم میں پادریوں اور مذہبی اسکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا بہتر طور پر کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔
پوپ فرانس نے یہ بیان روم میں تعلیم حاصل کر رہے پادریوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ دراصل پوپ فرانسس سے سوال کیا گیا تھا کہ ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا کا سب سے اچھا استعمال کس طرح کیا جانا چاہیے۔ اس تعلق سے جواب دیتے ہوئے عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کیا جانا چاہیے، لیکن اس پر ضرورت سے زیادہ وقت برباد نہیں کرنا چاہیے۔