پارکوں میں جاکر بے حیا حرکتیں کرنے والے عاشق جوڑوں کے لیے یہ بری خبر ہے کیونکہ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں بے حیائی کو روکنے کےلیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
یوں تو حیدرآباد شہر میں پارکس کی کوئی کمی نہیں ہے ویسے ہی ان پارکس میں بے حیا حرکتیں کرنے والے عاشق جوڑوں کی بھی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے جبکہ ان کی حرکتیں عام شہریوں کی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ شریف خاندان کے لوگ سیر و تفریح کے مقصد سے اپنی فیملی کے ساتھ ایسے مقامات پر جانے سے کترا رہے ہیں۔
حرام کاری میں مصروف عاشق جوڑوں کی وجہ سے چھوٹے بچوں پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔ یہاں اب بے شرم عاشق جوڑوں کی ہمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ اب پارکس میں کھلے عام رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ شہر کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ پارکوں میں سی سی کیمرے لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فیصلہ کے تحت 8 ہزار کیمرے نصب کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس طرح کی بے حیائی کو روکنے کےلیے جی ایچ ایم سی نے ای ای ایس ایل کمپنی کو 19.18 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا ہے جبکہ کمپنی شہر کے وسیع و عریض علاقوں کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں اور پارکس میں 8000 کیمرے نصب کرے گی تاکہ اس طرح کی حرکتوں کو روکا جاسکے۔