محبت نہ دولت دیکھتی ہے نہ غربت، نہ رنگ، نہ شکل، نہ عمر۔ محبت صرف محبت کو دیکھتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
ایک 82 سالہ خاتون اور 28 سالہ مرد پہلے محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر انہوں نے شادی کر لی۔ ضعیف العمر دلہن اور نوجوان دلہے کا تعلق مختلف ممالک سے بھی۔ دونوں میں انٹرنیٹ کے ذریعہ محبت ہوئی تو غیرملکی خاتون اپنے عاشق کے ساتھ شادی کرنے کےلیے اس کے ملک پہنچ گئی اور دونوں نے شادی کرلی۔
یہ واقعہ پڑوسی ملک پاکستان کا ہے جہاں حافظ آباد کے قاضی پور میں رہنے والے 28 سالہ حافظ ندیم کی سوشل میڈیا پر ملاقات پولینڈ میں رہنے والی 82 سالہ معمر خاتون سے ہوئی۔ پہلے دونوں کے درمیان دوستی ہوئی، پھر دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد دونوں کی محبت اس قدر آگے بڑھ گئی کہ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے بعد خاتون پولینڈ سے اپنے عاشق کے پاس پاکستان پہنچ گئی۔ یہاں دونوں نے اسلامی رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی۔
انوکھی محبت کی کہانی: دونوں کی شادی ایک سال قبل نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں بہت خوش ہیں۔ ان کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایسے میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ تب سے یہ جوڑا مسلسل سرخیوں میں ہے۔ سرخیوں کی وجہ دونوں کے درمیان عمر کا بڑا فرق ہے اور وہ شادی کے ایک سال بعد بھی ایک ساتھ رہ کر خوش ہیں۔