بین الاقوامی سطح پر مشہور و معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے متعلق کچھ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں نے مبینہ طور پر علحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں ثانیہ و شعیب کی جانب سے ابھی تک کوئی تردیدی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے جاری کی۔
لیکن صارفین کی توجہ کا مرکز اس وقت ثانیہ مرزا کی ایک پوسٹ بنی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ خوبصورت تصیر شیئر کی جبکہ اس پوسٹ پر دیا گیا کیپشن غور طلب ہے جس میں ٹینس سٹار کہتی ہیں کہ ” بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد گار ہوتا ہے ۔“
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیٰحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی خوب تشہیر ہوئی تھی۔
گذشتہ دو دنوں سے پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ہندوستان کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں میں شدت آگئی۔
سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔
Rumors of separation between Sania Mirza and Shoaib Malik