ہندوستان کی ٹینس اسٹار اور 6 گرانڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا مبینہ طورپر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کے مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ان خبروں کے درمیان اس جوڑے کے ایک قریبی دوست نے ان کے رشتے کو لیکر بڑا بیان دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق ثانیہ اور شعیب ملک کے قریبی دوست نے بتایاکہ یہ جوڑا بہت جلد طلاق لینے والا ہے۔ ان دونوں کی طلاق کے بارے میں سب کچھ طے پا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ماہر کے طورپر پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ جوڑے میں طلاق ہوچکی ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باضابطہ طورپر طلاق ہوچکی ہے اور دونوں اب الگ ہوچکے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق شعیب ملک‘ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیتے ہوئے دوسری لڑکی کو ڈیٹ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ثانیہ اور شعیب کے تعلقات میں تلخی آگئی اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک اپنی طلاق کی خبروں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments