ہندوستانی نژاد امریکی مسلم خاتون نبیلہ سید نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں نمایا کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سب سے کم عمر رکن بن گئی ہیں۔ انہوں نے جیت کے بعد ٹویٹ کیاکہ ’میرا نام نبیلہ سید ہے۔ میں ایک 23 سالہ مسلمان ہندوستانی امریکی خاتون ہوں۔ میں الینوائے جنرل اسمبلی کی سب سے کم عمر رکن بن گئی۔‘
نبیلہ نے امریکہ میں الینوائے ریاستی مقننہ کے 51 ویں ہاؤس ڈسٹرکٹ کے لیے الیکشن جیتنے والی سب سے کم عمر نمائندہ کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے جیت کے بعد انسٹاگرام پر لکھاکہ ’جب ریاستی نمائندے کے لیے اعلان کیا، تو میں نے لوگوں کے ساتھ حقیقی طور پر بات چیت میں مشغول ہونے کو اپنا مشن بنایا تھا – تاکہ انہیں ہماری جمہوریت میں شامل ہونے کی وجہ فراہم کی جا سکے اور بہتر قیادت کی امید ہو جو ان کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہو۔ ہم نے یہ دوڑ جیتی کیونکہ ہم اس گفتگو میں مصروف تھے۔‘‘
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے پولیٹیکل سائنس اور بزنس میں گریجویشن کرنے کے بعد، انہوں نے ایک پرو بونو کنسلٹنگ آرگنائزیشن کی صدر کے طور پر کام کیا جس نے مقامی کاروباروں کی مدد کی۔ نبیلہ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ ویسٹ سبربس میں اپنی مذہبی برادری میں سرگرم ہیں۔
First Indian American Muslim Woman elected to Illinois General Assembly