اترپردیش میں مجلسی رہنما کی دو منزلہ عمارت پر چلا بلڈوزر، توفیق نے کہا ’مجھے مسلمان ہونے کی سزا ملی ہے‘

اترپردیش کے بریلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما توفیق نے تقریباً 700 مربع میٹر اراضی پر 2 منزلہ ہوٹل تعمیر کی تھی جن پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اجازت نہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اترپردیش کی یوگی حکومت نے ایک بار پھر بلڈوزر کارروائیوں کو تیز کردیا گیا۔ اس بار بریلی کے مجلسی رہنما کی ہوٹل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے پوری طرح منہدم کردیا گیا۔

مجلسی رہنما توفیق پردھان کی دومنزلہ ہوٹل کی عمارت کو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلڈوز کردیا۔ ہوٹل پر بلڈوزر کے ذریعے کی گئی کارروائی کو جمعرات کی شام تک انجام دیا گیا۔

اتھارٹی حکام نے الزام عائد کیا کہ ہوٹل گرین بیلٹ کو ختم کرنے کے بعد غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہوٹل کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ توفیق کو کئی بار قانونی نوٹس بھیجے گئے تھے۔ وہیں بلڈوزر کی کارروائی پر مجلسی رہنما توفیق نے کہا کہ ’مجھے مسلمان ہونے کی سزا ملی ہے‘۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے شاہزل اسلام کے پٹرول پمپ پر بھی ایسی ہی کارروائی کی گئی تھی۔

UP government razes AIMIM leader Taufeeq Pradhan hotel in Bareilly

اپنا تبصرہ بھیجیں