تلنگانہ انٹرمیڈیٹ طلبا کےلئے اہم اطلاع! ہال ٹکٹ فوری ڈاؤن لوڈ کریں

حیدرآباد (دکن فائلز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامینیشن 2026 کے لیے فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر اور پی آئی ای برج کورس کے ہال ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ طلبا بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
https://tgbieht.cgg.gov.in/

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہال ٹکٹ امتحان میں شرکت کے لیے لازمی دستاویز ہے، لہٰذا تمام طلبا اپنے داخلہ کارڈ کی تفصیلات آن لائن چیک کریں، اسے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ نکالیں اور اس میں درج معلومات کی اچھی طرح تصدیق کرلیں۔

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول :
انٹر فرسٹ ایئر تھیوری امتحانات: 25 فروری 2026 تا 17 مارچ 2026
انٹر سیکنڈ ایئر تھیوری امتحانات: 26 فروری 2026 تا 18 مارچ 2026

بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر ہال ٹکٹ کے کسی بھی طالب علم کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان سے قبل تمام ہدایات غور سے پڑھ لیں اور وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں