24 گھنٹوں میں 6931 بار ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

برطانیہ کے ایک 20 سالہ لڑکے نے 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 931 بار ریوبک کیوب حل کر کے گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ جورج شولے نے ریکارڈ سازی کی یہ کوشش لندن کے ایک ہوٹل سے لائیو اسٹریمنگ کے دوران کی۔

جورج شولے سے قبل یہ ریکارڈ کینیڈا کے ایرک لائم بیک کے پاس تھا۔ انہوں نے 2013 میں 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 800 بار ریوبک کیوب کو ترتیب دیا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے جورج شولے کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کا سب سے مشکل مرحلہ وہ تھا جب 12 گھنٹے مکمل ہوئے۔ ہر کوئی پُر جوش تھا لیکن وہ کافی تھکے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اطراف موجود لوگ یہ کہہ کر جشن منا رہے تھے کہ ’تم بس ریکارڈ توڑنے والے ہو‘ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف 12 گھنٹے ہوئے ہیں۔

جورج شولے کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ 7000 بار ریوبک کیوب حل نہیں کر پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں