مودی کی ریلی میں پیسوں کا لالچ دیکر بھیڑ کو جمع کیا گیا؟ (ویڈیو دیکھیں)

تقریباً 15 غریب افراد پر مشتمل ایک گروپ آج سڑک پر نکل آیا اور مقامی بی جے پی رہنما پر مبینہ طور پر بنگلور کے قریب وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کے لیے یقین دہانی کی گئی رقم ادا نہ کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اس معاملہ میں پولیس سے شکایت کرنے کی بھی دھمکی دی۔

اطلاعات کے مطابق اس گروپ نے روز چکبالا پور کے شیڈلاگھٹہ میں احتجاج کیا تھا اور مقامی بی جے پی رہنما پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے دیوناہلی کے قریب منعقدہ مودی کی ریلی میں شریک ہونے پر صرف دو سو روپئے ہی ادا کئے جبکہ قبل ازیں انہیں 500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

احتجاج کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد کانگریس نے بی جے پی سخت تنقید کی۔ کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ غریبوں کی بات کرنے والے ہی غریبوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بعدازں اس معاملہ کو مقامی بی جے پی رہنماؤں نے حل کرلیا اور اس سلسلہ میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ 11 نومبر کو بنگلور کے قریب بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کچھ دوری پر واقع کیمپے گوڑا کے 108 فٹ بلند مجسمے کا افتتاح کیا گیا اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی گئی۔

احتجاج کررہے مزدوروں نے کہا کہ ’ہم سے کہا گیا تھا کہ ریلی میں شریک ہونے پر انہیں دن کی مزدوری دی جائے گی تاہم ہمیں صرف 200 روپئے ہی ادا کئے گئے جبکہ ہماری ایک روز کی مزدوری 500 روپئے ہے‘۔ غریب افراد کے احتجاج کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ ’کیا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب میں بھیڑ کو جمع کرنے کےلیے پیسوں کا استعمال کیا گیا تھا؟ اور لوگوں کو لالچ دیکر ریلی میں لایا گیا تھا؟

اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بی جے پی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں