تاریخی بھوپال تبلیغی اجتماع میں اس بار ’گوشت کا سالن‘ نہیں ہوگا، کئی اہم تبدیلیوں کے ساتھ 18 نومبر سے آغاز، دس لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید کی شرکت کا امکان

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اجتماع کے مقام پر سینکڑوں والنٹیئرز کو رات دن اجتاعی کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف کام کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

اس عظیم الشان عالمی تبلیغی اجتماع کی 75 سالہ تاریخ ہے۔ تاہم اس بار اجتماع کے موقع پر کئی اہم تبدیلیاں کی جارہی ہے۔ کورونا وبا کے باعث دو سال سے تاریخی اجتماع منعقد نہیں ہوا تھا۔ 18 نومبر 2022 سے شروع ہونے والے اجتماع میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

اجتماع گاہ میں کلین اینڈ گرین طرز پر انتظامات کئے جارہے ہیں، یہاں پلاسٹک اور پولتھین کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اب 4 روزہ اجتماع کے دوران کہیں بھی پلاسٹک یا پالیتھین استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلہ میں اجتماع گاہ میں جگہ جگہ پوسٹر لگائے جائیں گے اور حاضرین کو بار بارتاکید بھی کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہوگی کہ تاریخی عالمی اجتماع میں سب سے زییادہ تبدیلی کھانے کا مینو میں کی گئی۔ جیسا کہ اجتماع کے دوران گوشت یا قیمہ کا سالن، بریانی، کباب وغیرہ دسترخوان کی زینت ہوا کرتے تھے تاہم اب 4 روزہ اجتماع کے دوران کسی بھی گوشت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ چکن ہو یا مٹن اجتماع گاہ میں نہیں بنایا جائے گا۔ لاکھوں حاضرین کو اب صرف ویجیٹیرین کھانا ہی کھانا پڑے گا۔ اجتماع گاہ میں 34 فوڈ زونز بنائے گئے ہیں جہاں صرف اور صرف ویجیٹیرین کھانے ہی رکھے جائیں گے اور کسی بھی زون میں نان ویج کھانہ نہیں ملے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ جانوروں میں پھیلی ہوئی لمپی بیماری کے سبب اس طرح کا فیصلہ کیا گیا۔

اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا جس کےلیے بھوپال کے اینٹ کھڑی میں 30 لاکھ اسکوائر فٹ علاقے پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارکنگ، وضو، طہارت، آرام گاہ، مہمان خانہ و دسترخوان کا بڑےپیمانہ پر انتظام کیا گیا ہے۔

اجتماع میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی توقع کی جارہی ہے۔ سینکڑوں تبلیغی والنٹیئرس مہمان بھائیوں کا استقبال کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے منعقد نہیں ہوپایا تھا تاہم اب اس کا 18 نومبر سے آغاز ہوگا۔ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام 21 نومبرکو ہوگا۔ اس سال بیرون ممالک کی جماعتیں اجتماع میں شرکت نہیں کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق چار روزہ عالمی اجتماع بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں منعقد ہوگا جہاں 30 لاکھ اسکوائر فٹ پر خصوصی ٹینٹ لگائے جارہے ہیں اور بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ اس سال بھوپال عالمی اجتماع میں 10 لاکھ سے فرزندان توحید کے پہنچنے کی توقع ہے۔ اجتماع کے دوران تقریباً 500 نکاح بھی پڑھوائے جائیں گے۔ اجتماع گاہ میں گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے 300 ایکڑ پر انتظام کیا جائے گ جبکہ ناشتہ، دوپہر و رات کے کھانے کےلیے 34 زونز بنائے جائیں گی جہاں ایک وقت میں 2 لاکھ لوگ ایک ساتھ کھانہ کھاسکیں گے۔

اجتماع کا آغاز 18 نومبر کو درس قرآن سے ہوگا اور 21 نومبر کو دعا کے بعد اجتماع اختتام پذیر ہوگا۔ سینٹرل ریلوے کی جانب سے بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے مسافروں کی سہولت کےلیے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں۔ شولا پور اور بھوپال کے درمیان 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولس کی جانب سے بھی سکیورٹی کے پیش نظر اجتماع گاہ اور شہر کے مختلف مقامات، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر چوکسی برتی جارہی ہے اور سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں