ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک علیحدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد بالآخر پہلی بار ایک ساتھ نظر آگئے۔
Despite recent rumours of separation between the cross-border famous couple, Shoaib Malik and Sania Mirza were seen together for the first time in a long time.#DialoguePakistan #Rumours #SaniaMirza #ShoaibMalik #Show #BTS pic.twitter.com/STA51qdvFF
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) November 19, 2022
اسٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے اسٹار جوڑی پر کہیں تنقید کی جا رہی ہے تو کہیں مداح اس حوالے سے خوش نظر آرہے ہیں۔
Sports celebrity couple Shoaib Malik and Sania Mirza, who were rumored to be getting a divorce are actually working on a show together, filming for which is happening in Dubai. Here's a little behind the scenes sneak peek #saniamirza #divorce #sneakpeek #mirzamalikshow #shoaib pic.twitter.com/SxOpjZPDQv
— WOKE by Capital (@WOKEbyCapital) November 19, 2022
سوشل میڈیا پر ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا طلاق کی افواہیں صرف شو کی اچھی ٹی آر پی کیلئے تھیں؟ اگر طلاق کی خبر جھوٹ ہے تو سن کر بہت اچھا لگا۔
ایک مداح نے لکھا یہ سب سچائی ہے یا ہمیں پاگل بنایا جا رہا ہے، دوسرے نے لکھا اللہ جوڑی سلامت رکھے، کسی نے لکھا یہ تو پرینک ہوگیا، تو کسی نے طلاق کی خبر کو نئے شو کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔
یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔