مسلمان فٹ بال ورلڈ کپ سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ

قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے متعلق شدت پسند تنظیم القاعدہ کی علاقائی شاخ نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس ایونٹ سے دور رہیں۔

القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے بیان میں کسی پر تشدد کارروائی کا انتباہ شامل نہیں ہے البتہ اس نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بین الاقوامی مقابلوں کے ایونٹ سے دور رہیں۔

القاعدہ کی جانب سے جاری مبیہ بیان میں کہا گیا کہ بد عنوان، بد اخلاق افراد، ہم جنس پرست اور ملحد لوگوں کو ایک عرب ملک میں لایا گیا ہے۔

القاعدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قطر میں منعقد ورلڈ کپ نے مسلم ممالک پر قبضے اور ان میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کا کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ فٹ بال کا عالمی میلہ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ اس کے میچز لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں