کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ جاری ہے جبکہ آج اس کا 77 واں دن ہے۔ پیدل یاترا مہاراشٹر کے بعد آج مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچنے پر راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ یاترا اگلے 11 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے گزرے گی۔ بھارت جوڑو یاتر کے مدھیہ پردیش میں داخل ہوتے وقت راہل گاندھی کا تلک لگاکر روایتی استقبال کیا گیا اور مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کو ترنگا سونپا۔
اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کئی مسائل پر بات کی۔ انہوں نے کہا ’’مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہم نے پہلا قدم رکھا ہے۔ آپ سے بہت بات چیت ہوگی اور مسائل پر بات ہوگی۔ ہر ریاست کا مسئلہ تھوڑا الگ ہوتا ہے۔ جیسا یہاں کیلے کے کھیت ہیں اور وہاں کپاس کے کھیت ہیں۔ سو ہر ریاست، ہر ضلع کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔‘‘
Rahul Gandhi’s Bharat Jodo Yatra enters Madhya Pradesh