وی ایچ پی کے تقریباً 10 تا 20 غنڈوں نے ایک طرف سرعام دو مسلم طلبا کو بے رحمی سے مارا پیٹا اور بعد میں مظلوم طلبا پر ہی جھوٹا الزام عائد کردیا کہ انہوں نے ان پر حملہ کیا تھا اور اپنے بچاؤ میں طلبا کو مارا پیٹا گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=MmxRcTRQtuY
گجرات کے کالج میں دو مسلم طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس واقعہ کا پورا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ دس تا بیس درندوں کا ایک جھنڈ دو معصوم طلبا کو بے رحمی سے مار رہے ہیں اور یہ طلبا بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔
درندوں کی چوری تو چوری اوپر سے سینا زوری ہی کہئے کہ انہوں نے ان دو طلبا پر لو جہاد کا بھی الزام عائد کیا وہیں خود کالج انتظامیہ نے سامنے آکر ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں یہ بھی صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ درندہ صفت وی ایچ پی کے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے اساتذہ کو بھی گھسیٹ دیا گیا اور دو مسلم طلبا پر اپنے تشدد کو جاری رکھا۔
اس واقعہ کے بعد ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
VHP, Bajrang Dal Goons thrash Muslim students in Surat college