شردھا واکر معاملہ کو مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے، انتخابات میں حصہ لینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، صدر مجلس اسدالدین اویسی کی بی جے پی پر کڑی تنقید

مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہیں الیکشن لڑنے کے لیے کسی پارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام پر بھروسہ ہے جبکہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے ہندوستانی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

اسدالدین اویسی نے بتایا کہ شردھا واکر معاملہ کو مذہب کے اینگل سے نہیں دیکھنا چاہئے اور نہ ہی یہ کوئی لو جہاد کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بی جے پی جھوٹا پروپگنڈہ پھیلارہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعظم گڑھ واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک غیرمسلم شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے سوٹ کیس میں رکھ دیتا ہے۔ اویسی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تکلیف دہ ہیں اور ان پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسے واقعات کو ہندو مسلم تناظر میں نہیں دیکھنا چاہئے۔ اویسی نے اس طرح کے معاملات کو مذہبی تناظر میں دیکھنے پر آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما پر کڑی تنقید کی۔

واضح رہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم 14 سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور اپنے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔ 182 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ گجرات میں بی جے پی گزشتہ 27 سالوں سے برسراقتدار ہے۔

شردھا واکر معاملہ کو مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے، انتخابات میں حصہ لینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، صدر مجلس اسدالدین اویسی کی بی جے پی پر کڑی تنقید
Shraddha murder case is not about love jihad: Owaisi

اپنا تبصرہ بھیجیں