گجرات میں فسادیوں کو سبق سکھایا گیا، امت شاہ نے تاریخ کو نئے انداز میں لکھنے پر زور دیا

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 2002 گجرات فسادات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس دوران فسادیوں کو سبق سکھایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے گجرات میں سماج دشمن عناصر تشدد کیا کرتے تھے اور کانگریس ان کی حمایت کرتی تھی لیکن 2002 فسادات میں انہیں سبق سکھانے کے بعد سے ان کی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں امن کو قائم کیا۔

امت شاہ آج گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں کھیڑا ضلع کے مہودھا قصبے میں ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس کو 2002 فسادات کا ذمہ دار بتایا۔

وہیں انہوں نے آج دہلی میں آسام حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک اور پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مؤرخین سے کہا ہے کہ وہ تاریخ کو ہندوستانی تناظر میں دوبارہ لکھیں، حکومت ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔ امت شاہ نے کہا کہ میں تاریخ کا طالب علم ہوں اور میں نے کئی بار یہ سنا ہے کہ ہماری تاریخ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا اور اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، شاید یہ سچ ہے لیکن اب ہمیں اسے صحیح کرنا چاہئے۔

Rioters Taught Lesson In 2002: Amit Shah
گجرات میں فسادیوں کو سبق سکھایا گیا، امت شاہ نے تاریخ کو نئے انداز میں لکھنے پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں