اترپردیش کے میرٹھ میں ایک مسلم ٹیچر کے ساتھ طلبا کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق میرٹھ کے ایک اسکول میں کچھ بیہودے طلباء نے مسلم خاتون ٹیچر کو ہراساں کیا اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ طلبا نے اس موقع پر انتہائی گندی زبان استعمال کی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بیہودے طلبا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وہیں مسلم خاتون ٹیچر نے بتایا کہ کلاس روم جارنے کے دوران راستہ میں تین طلباء نے ان کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ طلبا کچھ روز سے مسلسل انہیں ہراساں کررہے تھے اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ طلبا کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن طلبا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ خاتون ٹیچر نے پولیس میں اس سلسلہ میں شکایت بھی درج کرائی جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
مسلم ٹیچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے طلبا 12ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور تمام نابالغ ہیں۔ طلبا پر کلاس میں متعدد مرتبہ فحش زبان استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
Student Abusing Muslim Burqa-clad teacher, Video goes viral
مسلم خاتون ٹیچر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کا ویڈیو وائرل، نابالغ طلبا کے خلاف پولیس کاروائی