بھڑکاؤں و متنازعہ بیانات کےلیے مشہور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بندی سنجے کو پولیس نے جھٹکا دیا ہے۔ بندی سنجے کی پدیاترا کو پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا جبکہ مارچ کے چار مراحلے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔
پرجا سنگراما یاترا کا پانچواں مرحلہ آج سے شروع ہونا تھا تاہم پولیس نے اجازت دینےسےانکار کردیا۔ عادل آباد کے ایم پی ایس باپو نے پولیس سے پدایاترا کے لیے اجازت طلب کی تھی لیکن پولیس نے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
نرمل ضلع کے ایس پی سریش نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ چونکہ بھینسہ ایک حساس علاقہ ہے اور امن و امان کی برقرار کےلیے اس طرح کی مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بنڈی سنجے اپنی پانچویں یاترا کو بھینسہ سے کریمنگر تک نکالنے کے لیے بضد ہے جبکہ پولیس نے امن و امان کی برقراری کےلیے مارچ کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔
police denies permission to bandi sanjay praja sangrama yatra
بھینسہ میں امن و امان کی برقراری کیلئے بی جے پی کی پرجا سنگرام یاترا کو اجازت دینے سے پولیس کا انکار، بھڑکاؤں بیانات کےلیے مشہور بنڈی سنجے مارچ نکالنے کےلئے بضد