حیدرآباد کے مضافات میں اجتماعی عصمت دری کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا جس میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ کی اس کے کلاس میٹس نے مل کر اجتماعی عصمت ریزی کی اور ویڈیوں بناکر ہراساں کیا۔
اطلاعات کے مطابق حیات نگر منڈل کے ٹھٹی انارم میں دسویں کلاس کی طالبہ کو ساتھی طالب علموں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پانچ نابالغ طلباء نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ٹھٹھی انارم کے وائی ایس آر کالونی میں رہنے والی 10ویں کلاس کی طالبہ کو اسکول میں پڑھنے والے پانچ ساتھی طلبا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عصمت دری کے دوران ویڈیوز ریکارڈ کیا۔
پانچوں طالب علموں نے متاثرہ طالبہ کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ تمام طلبا نابالغ ہیں۔
ہراسانی بڑھنے کے بعد متاثرہ طالبہ نے اپنے گھر والوں کو ظلم کے بارے میں بتایا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر، پولس نے ملزم طلبا کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ملزم طلبا نے عصمت ریزی کا ویڈیو دیگر ساتھی طلبا کے ساتھ شیئر بھی کیا۔
Hyderabad minor school girl raped by fellow students
حیدرآباد کے مضافات میں انتہائی گھناؤناواقعہ، 5 نابالغ طلبا نے ساتھی طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کی، زیادتی کا ویڈیو ساتھیوں میں کیا شیئر