اسلام کا مطلب امن و فلاح، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال کا اہم بیان

قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے آج کہا کہ اسلام مکمل طور پر بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف ہے کیونکہ اسلام کا مطلب امن اور فلاح ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں بین مذاہب امن اور سماجی ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دینے میں علمائے کرام کے کردار پر منعقد ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اجیت ڈووال نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی اور داعش کی جانب سے کی گئی دہشت گردی انسانیت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے وزیر محمد محفود ایم ڈی بھی اس پروگرام میں شرکت کے لیے دہلی آئے ہیں، انھیں پروگرام میں شرکت کے لیے این ایس اے ڈووال کی طرف سے دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔
ا
ڈووال نے کہا ہند۔انڈونیشیا دہشت گردی اور علیحدگی پسندی سے دوچار رہے ہیں۔ آئی ایس آئی ایس سے متاثر دہشت گردی اور شام اور افغانستان سے واپس آنے والوں کے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے سول سوسائٹی کا تعاون اہم ہے۔ ڈووال نے کہا کہ اس بحث کا مقصد ہندوستان اور انڈونیشیا کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے جو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی، بنیاد پرستی اور مذہب کا کسی بھی مقصد کے لیے غلط استعمال کیا جاتا ہے تو یہ کسی بھی بنیاد پر درست نہیں ہے اور ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی قوتوں کی مخالفت کو کسی مذہب کے ساتھ تصادم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

قومی سلامی مشیر نے کہا کہ ہم سب کو اپنے مذاہب کے حقیقی پیغامات پر توجہ دینی چاہیے جو ہمیں انسانیت اور امن کا سبق دیتے ہیں اور درحقیقت قرآن خود کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل اور ایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔

Extremism, Terrorism Against Very Meaning Of Islam: NSA Ajit Doval
اسلام کا مطلب امن و فلاح، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال کا اہم بیان

اپنا تبصرہ بھیجیں