(پریس ریلیز) تقریباً ایک درجن سیاسی جماعتوں، این جی اوز اور طلبہ تنظیموں نے 6 دسمبر 2022 کو بابری مسجد کے انہدام کے 30 ویں سال کے موقع پر ایک مشترکہ احتجاج کا جنتر منتر پراہتمام کیا جس میں جماعت اسلامی ہند،سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھی شرکت کی۔ اس دن کو فسطائی مخالف دن کے طور پر مناتے ہوئے شدید احتجاج درج کروایا۔یہ دھرنا و احتجاج لوک راج سنگٹھن نے مختلف جماعتوں کے ساتھ مل کر کیا
ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے بابری مسجد کو مسمار کرنے والوں کی گرفتاری اور قید کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا پر استثنیٰ لیتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ جو پارٹی ملک کو تقسیم کرکے مسجد کی حفاظت میں ناکام رہی وہ اب بھارت جوڑو یاترا نکال رہی ہے۔ انہوں نے بابری مسجد کے انہدام کے لیے بی جے پی، شیوسینا اور کانگریس کو برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے تحت چلنا ہے، جو اس وقت شدید حملوں کی زد میں ہے۔ ایس ڈی پی آئی لیڈر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فاشسٹ طاقتوں کو روکنے کے لیے متحد ہوجائیں۔
لوک راج سنگٹھن (ایل آر ایس) کے صدر ایس راگھون نے کہا کہ ہم یہاں یہ سوچنے کے لیے ہیں کہ اس طرح کے یادگار نقصان کو روکنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے
جماعت اسلامی ہند کے انعام الرحمان نے کہا کہ 30 سال پہلے لگایا گیا یہ کلنک آسانی سے نہیں مٹایا جا سکتا۔ بابری مسجد کے انہدام نے اس جھوٹ کو بھی بے نقاب کردیا کہ ہندوستانی ریاست سیکولر ہے۔
ڈبلیو پی آئی کے صدرڈاکٹرایس کیو آر الیاس نے فرقہ وارانہ طور پر منافرت پر مبنی مہم کو یاد کیا جو بابری مسجد کے انہدام کا میدان تیار کرنے کے لیے پورے ملک میں شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی انصاف نہیں دیا جب اس نے مسجد کے انہدام کو مجرمانہ اور غیر قانونی قرار دیا بلکہ اس کے ذمہ داروں کو سزا دینے سے انکار کر دیا
اس دھرنے میں ایک درجن سے زیادہ سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں شریک ہوئیں جن میں لوک راج سنگٹھن، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، جماعت اسلامی ہند، نیو ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، مزدور ایکتا کمیٹی، ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف انڈیا شامل ہیں۔ شہری حقوق، سٹیزن فار ڈیموکریسی، آل انڈیا مسلم مجلس، ویمن انڈیا موومنٹ، سی پی آئی (ایم ایل)، کمیونسٹ غدر پارٹی آف انڈیا، سکھ فورم، ہند نوجوان ایکتا منچ، لوک پکش، پوروگامی مہیلا سنگٹھن، سماجی چیتنا منچ، انقلابی مزدور مرکز، SIO، AIFTU (نیا) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔