اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے ایک بار پھر جھڑپ ہوئی۔ 9 دسمبر کی جھڑپ میں دونوں ممالک کے فوجی معمولی زخمی ہوئے جبکہ جھڑپ کے فوری بعد دونوں ممالک کی فوج نے علاقہ کو خالی کردیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ آمنا سامنا اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہوا۔ چینی فوجیوں نے ایل اے سی کو عبور کیا، جس کی ہندوستانی فوجیوں نے پرزور مخالفت کی۔ بعدازاں معمولی جھڑپ ہوئی۔
جون 2020 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب دونوں ممالک کی فوج میں جھڑپ ہوئی۔
واضح رہے کہ جون 2020 میں وادی گالوان میں چین اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان بدترین جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعےہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔
India, China troops clash along LAC in Tawang
توانگ میں ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے فوج کے درمیان جھڑپ، متعدد سپاہی زخمی