بی جے پی کے رکن اسمبلی پریتم گوڑا نے دھمکی بھرے انداز میں مسلم ووٹرس سے کہا کہ ’مجھے ووٹ دیں ورنہ میں تمہارے کام نہیں کر سکوں گا‘۔ مبینہ ویڈیو میں پریتم گوڑا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ ’اگر میں نے کام کیا ہے اور اگر آپ مدد نہیں کرتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کی مدد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔
کرناٹک کے بی جے پی رہنما مسلم ووٹروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے گوڑا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں پریتم گوڑا کو مسلم ووٹروں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جب تک وہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے وہ ان کا ذاتی کام نہیں کریں گے۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر بی جے پی لیڈر پریتم گوڑا کو یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اگر میں نے کام کیا ہے اور اگر آپ مدد نہیں کرتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ آپ کی مدد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
Vote for me or I won’t do your work: Karnataka MLA tells Muslim voters
بی جے پی رکن اسمبلی نے مسلم ووٹرس کو دی دھمکی؟ کہا ووٹ دیں ورنہ نہیں کروں گا کام