اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل نے ملک کے ایک غدار تپندر سنگھ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کےلیے پیارے ملک ہندوستان کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایس او سی کے اے آئی جی اشونی کپور نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر تپندر سنگھ کو گرفتار کیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ عدالت نے اسے چار روز کےلیے ریمانڈ میں بھیج دیا۔
ملک کا غدار چندی گڑھ کے سیکٹر 40 ڈی کا رہنے والا ہے۔ وہیں عدالت میں ایس ایس او سی نے بتایا کہ تپندر سنگھ کے تار پاکستانی دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ پنجاب کے علاوہ ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں میں واقع اہم اداروں، حساس عمارتوں کے نقشے و تصاویر آئی ایس آئی کو بھیج رہا تھا۔ پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشافت ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تپندر سنگھ کو پاکستانی دہشت گرد تنظیموں اور آئی ایس آئی سے موٹی رقم ملتی تھی۔ اس کے فون سے درجنوں پاکستانی نمبرز بھی ملے ہیں جس پر وہ بات کیا کرتا تھا۔ ملزم پر 2018 سے آئی ایس آئی کےلیے کام کرنے کا الزام ہے۔
Tapinder Singh spying for Pakistan’s ISI arrested in Chandigarh
دیش کا غدار اور پاکستانی دہشت گرد تنظیموں کا ایجنٹ ’تپندر سنگھ‘ گرفتار