حیدرآباد کے مشیرآباد میں رات بھر فون پر بات کرنے سے ناراض باپ نے اپنی سوتیلی بیٹی کا قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق 17 سالہ یاسمین النسا رات بھر فون پر بات کیا کرتی تھی جس کی وجہ سے آٹورکشہ ڈرائیور محمد صادق (والد) اپنی لڑکی سے کافی ناراض تھے اور اسے بار بار ایسا نہ کرنے کی تاکید کررہے تھے۔
لیکن نوجوان لڑکی نے باپ کی بات پر توجہ نہیں دی اور رات بھر فون پر بات کیا کرتی تھی جس کے بعد مشتعل باپ نے آج صبح محمد صادق نے اپنی بیٹی کا گلادباکر قتل کردیا۔ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی ہی بیٹی کو ہلاک کردیا اور پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔
بعد ازاں والد محمد صادق نے مشیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کرلی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی رات بھر فون بات کیا کرتی تھی، جبکہ اسے بار بار اس سے باز آجانے کی تاکید کی گئی لیکن اس نے بات کرنا بند نہیں کیا۔ ہفتہ کی آدھی رات کے بعد غضہ کی حالت میں اس کا قتل کردیا۔
مقتول یاسمین کی والدہ رحیم النسا بیرون ملک ملازمہ کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ رحیم النساء کے پہلے شوہر سے اس کی دو بیٹیاں ہیں جن میں ایک یاسمین تھیں۔ شوہر کے انتقال کے بعد اس نے صادق سے شادی کی اور بعد میں نوکری کے لیے دبئی چلی گئیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Father kills step-daughter for talking over phone at night
رات بھر فون پر بات کرنے سے ناراض باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، محمد صادق نے غیرت کے نام پر یاسمین کو گلادباکر ہلاک کردیا