ایران کے 20 سالہ شخص نے دنیا کے پست قامت شخص کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ایران کے صوبے مغربی آزربائیجان کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے افشین اسماعیل غدرزادے کا قد 2 فِٹ اور 1.6 انچز ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
افشین اسماعیل کے والدین نے بتایا کہ جب افشین پیدا ہوئے تو ان کا وزن صرف 680 گرام تھا جبکہ اب ان کا وزن 6.4 کلو گرام ہے۔ افشین اسماعیل نے اپنے قد کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ’میں جانتا ہوں دنیا کا سب سے بلند قامت شخص کون ہے۔ میں شاید ان کی ہتھیلی میں سما جاؤں۔‘ افشین، جو اپنے پست قد کی وجہ سے روزگار کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ ان کی مشہوری ان کو اپنے خاندان کو سہارا دینے میں مدد دے گی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ کولمبیا کے 36 سالہ ایڈورڈ ’نِینو‘ ہرنینڈز کے پاس تھا۔
20-year-old Iranian confirmed as world’s shortest man
ایرانی نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص قرار