تلنگانہ کانگریس پارٹی میں اندرونی بحران کا حل نکالنے کےلیے آج سینئر رہنما ڈگ وجئے سنگھ گاندھی بھون پہنچے۔ انہوں نے آج تلنگانہ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس دوران گاندھی بھون میں افراتفری پھیل گئی اور کچھ دیر کےلیے گاندھی بھون میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ نوبت ہاتھاپائی پر آگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاندھی بھون میں ڈگ وجے سنگھ کی موجودگی میں پارٹی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ہنگامہ کیا گیا۔
ڈگ وجئے سنگھ نے آج گاندھی بھون میں کانگریس رہنماؤں سے انفرادی طور پر ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈگ وجئے سنگھ تمام رہنماؤں کے تاثرات کو ہائی کمان کے سامنے پیش کریں گے۔ آج سینئر رہنما ہنمنت راؤ نے سب سے پہلے ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی
Tension at Gandhi Bhavan
آج ڈگ وجئے سنگھ کی موجودگی میں گاندھی بھون جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا