ہندوستان کے اسٹار کرکٹ کھلاڑی ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے فی الحال بی سی سی آئی کو ٹی ٹوئنٹی میں واپسی سے متعلق کوئی ٹائم فریم سے متعلق نہیں کیا ہے لیکن اب وہ IPL 2023 سے پہلے کوئی T20 نہیں کھیلیں گے۔
بنگلہ دیش کے دورے سے واپس آنے کے بعد، کوہلی ون ڈے سیریز میں واپس آنے سے پہلے مختصر چھٹی لیں گے۔ کوہلی کے ساتھ، کے ایل راہل اور روہت شرما بھی باہر رہیں گے۔ ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جلد ہی ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی-20 سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔ لیکن اس سے ٹھیک پہلے ٹیم انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی نے ’بریک‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی ٹی-20 کرکٹ سے عارضی طور پر بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب وراٹ کوہلی کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ آئی پی ایل 2023 کے درمیان ہی کھیلتے دکھائی پڑیں گے۔
وراٹ کوہلی نے ٹی-20 کرکٹ سے عارضی بریک لینے کا اعلان کیا
Virat Kohli takes TEMPORARY BREAK from T20I