عمران ملک، تاریخ کے سب سے تیز ہندوستانی باولر بن گئے

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 2 رنز سے جیت لیا، ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شیوم ماوی نے 4 وکٹیں حاصل کیں مگر اسی میچ میں فاسٹ بولر عُمران ملک نے بھی تیز ترین گیند بازی سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عُمران ملک نے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ کیا، عمران ملک نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ہندوستان کی جانب سے تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا جنہوں نے 153.36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی، اس دوڑ میں محمد شامی تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔
یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ دنیا کے سب سے تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔

Umran Malik becomes the fastest Indian bowler after clocking 155 kmph against Sri Lanka
عمران ملک، تاریخ کے سب سے تیز ہندوستانی باولر بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں