حیدرآباد کے اپل میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم چار سال بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہر الدین نے بتایا کہ ون ڈے میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ اس ماہ کی 13 تاریخ سے آن لائن فروخت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ آف لائن ٹکٹ فروخت نہیں کئے جائیں گے۔
اظہرالدین نے کہا کہ ٹکٹ صرف Paytm کے ذریعے آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل بی اسٹیڈیم اور گچی بوولی اسٹیڈیم میں اس ماہ کی 15 سے 18 تاریخ تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 جنوری کو اور ٹیم انڈیا 16 جنوری کو حیدرآباد آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 15 تاریخ کو پریکٹس کرے گی جبکہ دونوں ٹیمیں 17 تاریخ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔