شامی اور سراج نے نیوزی لینڈ کی بلے بازی کو تہس نہس کردیا، 8 وکٹ سے جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر قبضہ

ٹیم انڈیا نے رائے پور میں دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس طرح بھارت نے 3 میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ جیت کے لیے 109 رن کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوور اور ایک گیند میں 2 وکٹ کھو کر یہ نشانہ حاصل کر لیا۔
کپتان روہت شرما نے 50 گیندوں میں 51 رن بنائے جبکہ شبھم گل نے 53 گیندوں میں 40 رن بنائے اور وہ آﺅٹ نہیں ہوئے۔

قبل ازیں ہندوستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ سے پہلے بلّے بازی کرنے کو کہا اور اُس نے 34 اعشاریہ 3 اوورس میں 108 رن بنائے۔ محمد شامی نے 3 وکٹ جبکہ ہاردِک پانڈیا اور واشنگٹن سُندر نے دو دو وکٹ لیے۔

میچ میں ہندوستان کی طرف سے تیز گیندباز محمد شامی اور محمد سراج نے لاجواب گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ نیوزی لینڈ نے محض 15 رن پر ہی اپنے 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔
پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ہندوستان نے بدھ کو حیدرآباد میں مہمان ٹیم کو 12 رن سے ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں