ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، 18فروری کو شب معراج ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال کمیٹی ماہ رجب المرجب 1444ھ زیر نگرانی مولانا سید محمدقبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف رہا تاہم چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں سے عدم رویت کی اطلاع ملی۔

لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 23 جنوری 2023 بروز پیر 30 جمادی الآخر ہوگی۔ یکم رجب المرجب 1444 ہجری منگل 24 جنوری کو ہوگی۔

اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری و دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ 18 فروری بروز ہفتہ کو شب معراج ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں