آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کھلاڑی نتیش رانا کی اہلیہ کو دو بدمعاشوں نے ہراساں کیا

دہلی میں ایک اسٹار کرکٹر کی بیوی کو دو غنڈوں نے ہراساں کیا۔ موٹر سائیکل پر گاڑی کا پیچھا کیا اور کار کو روکنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق، کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر نتیش رانا کی اہلیہ ساچی ماروا رانا 4 مئی کی رات بذریعہ کار گھر جا رہی تھی کہ دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں موٹر سیکل سوار دو بدمعاشوں نے انہیں ہراساں کیا اور کار کو روکنے کی کوشش کی۔ غنڈوں نے تقریباً چار کیلومیٹر تک ساچی کا پیچھا کیا۔
ساچی مروا رانا نے اپنا تلخ تجربہ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے دونوں بدمعاشوں کی تصویریں بھی شیئر کیں اور دونوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

رپورٹس کے مطابق نتیش رانا کی اہلیہ ساچی مرواہ نے دونوں افراد کی تصویر موبائل فون میں لے لی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ابتدا میں انہوں نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ واضح رہے کہ ساچی مرواہ کے شوہر آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کھلاڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں