بہت سے لوگوں کو روزانہ ایک ہی جیسا کام کرنا پسند ہوتا ہے جب کہ کچھ لوگ ایک جیسی روٹین سے اکتاہٹ کا شکار ہو کر نئی ملازمت یا کام کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن حال ہی میں برازیل کے ایک شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 برس تک کام کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق برازیل کے شہر بروسک سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ والٹر اورتھمین نے اپنی زندگی کے 84 برس ایک ہی کمپنی میں کام کر کے گزارے ہیں اور ایسا کرنے والے وہ دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔