ٹیم انڈیا کیلئے نئی جرسیاں متعارف (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس کیلئے مختلف ڈیزائن کی 3 جرسیوں کو متعارف کیا گیا ہے۔
دنیا کے مشہور اسپورٹس ویئر برانڈ ایڈیڈاز کی جانب سے طویل انتظار کے بعد ٹیم انڈیا کیلئے تینوں فارمیٹس کے لیے تین مختلف نئی تین جرسیاں متعارف کرائی گئی ہیں، مذکورہ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دی، ٹیم انڈیا ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 میں نیو جرسی پہن کر میدان میں اترے گی۔

https://www.instagram.com/reel/Cs8sJjTIPf0/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
کمپنی نے ایک ویڈیو کے ذریعے تینوں بڑی جرسیوں کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ڈرون کی مدد سے ہوا میں اڑاتے ہوئے دکھایا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کے لیے لانچ کی گئی جرسی بغیر کالر کی ہے اور گہرے نیلے رنگ کی ہے جبکہ ون ڈے کے لیے ہلکے نیلے رنگ کی جرسی لانچ کی گئی ہے اور ساتھ ہی ٹیسٹ کے لیے سفید رنگ کی جرسی بھی لانچ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے حال ہی میں ایڈیڈاز کے ساتھ سال 2028 تک کا معاہدہ کیا ہے۔ تینوں جرسیوں کے کندھوں پر تین ایڈی ڈاس کی پٹیاں بنی ہوئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق بھارت کو انگلینڈ کے اوول میں 7 سے 11 جون تک آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے، بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں