حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے معروف عالم دین اور دارالعلوم بانڈی پورہ رحیمیہ کے مہتمم مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو قوم تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے نوٹس جاری کرکے پوچھ گچھ کےلئے طلب کیا ہے۔
این آئی اے نے راجوری کے ہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ میں مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں کے تحت جاری تحقیقات کے سلسلہ میں مولانا محمد رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ تاچھ کےلئے این آئی اے نے سرینگر کے دفتر طلب کیا۔
این آئی کی نوٹس میں کہا گیا کہ ’لگتا ہے کہ آپ کیس کے حقائق سے واقف ہیں، اس سلسلہ میں آپ کو این آئی اے کیمپ آفس سری نگر میں متعلق گچھ کےلئے رپورٹ کرنےکی ہدایت دی جاتی ہے‘۔
تازہ اطلاع کے مطابق مولانا قاسمی نوٹس ملنے کے بعد این آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ ہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ تعلیمی ادارہ ہے جس پر الزام ہے کہ ادارہ کی جانب سے عسکریت پسندی کے لئے پیسے جمع کئے جارہے ہیں۔ قبل ازیں مولانا کے گھر پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ بھی مارا گیا تھا۔
مولانا رحمت اللہ قاسمی معروف عالم دیں ہیں اور وہ دارالعلوم دیو بند کے رکن شوریٰ بھی ہیں۔
Load/Hide Comments