کوویڈ ٹیکہ لینے والوں کا شخصی ڈاٹا محفوظ: محکمہ صحت

(دکن فائلز ڈاٹ کام) مرکزی محکمہ صحت نے کوون سے متعلق ڈاٹا کے افشا کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں کو جھوٹی قراردیا ہے۔
محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ کسی طرح کی شخصی معلومات کا افشا نہیں ہوا ہے۔ اِس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چل رہی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اِس لئے عوام کو اس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان میں بتایاگیا ہے کہ کوون سے متعلق تمام شخصی معلومات محفوظ ہیں۔ باہر سے کسی فرد کی جانب سے اِن معلومات تک رسائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
صرف او ٹی پی کے ذریعہ ہی ویب سائٹ میں لاگ اِن کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ نے بتایاکہ اِس تعلق سے انڈین کمپیوٹرس ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو مطلع کردیا گیا ہے۔ بیان میں بتایاگیا ہے کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں