بیٹی ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں رکھ کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ بنگلورو میں 39 سالہ خاتون نے گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر اپنی ماں کو قتل کردیا۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد خاتون ماں کی لاش سوٹ کیس میں لے کر تھانے پہنچ گئی۔
ماں کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ فزیو تھراپسٹ ہے۔ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے روز روز کے جھگڑے اور تلخ کلامی سے تنگ کر آکر ماں کو قتل کیا۔ خاتون شادی شدہ ہے اور واقعہ کے وقت اس کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ ساس موجود تھیں جن کو واردات کا پتہ نہیں چلا۔