آج شام گجرات کے ساحلوں سے طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا جس کے بعد ریاست کے بیشتر علاقہ میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان کے اثر سے ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے باعث مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں شروع گئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ، طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست گجرات میں سوراشٹرا اور کچھ میں لینڈ فال کا عمل شروع ہو گیا ہے، سمندری طوفان جاکھاؤ بندرگاہ سے ٹکرایا۔ گجرات کے ساحلوں پر طوفان کے ٹکرانے کا عمل رات گئے تک جاری رہےگا، طوفان کا مرکزی حصہ کراچی اور مانڈوی کے درمیان جاکھاؤ بندرگاہ کےنزدیکی ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان بحیرہ عرب میں جاکھاؤ بندرگاہ سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
طوفان کےزیراثر گجرات کے علاقے دوارکا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسمیات محکمے کے مطابق اس طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔ اِس طوفان کے 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ریاستی سرکار نے امکانی تباہی کے پیش نظر اگر اِس آفات کے دوران ضرورت پڑی تو فضائیہ،بحریہ، ساحلی محافظ اور فوج کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اِن ایجنسیوں کو آفات کے بندوبستکےلئے تیار رکھا گیا ہے۔ احتیاط کے طور پر سمندری طوفان سے متاثرہ ضلعوں میں 4 ہزارسے زیادہ ہورڈنگ کو ہٹادیا گیا ہے۔ تمام سب اسٹیشنوں میں لازمی وائرپولز کو تیار رکھاگیا ہے۔
دیگر ضلعوں سے ٹیموں کو بروئے کار لایا گیا ہے، تاکہ متاثرہعلاقوں میں بجلی کی بحالی کی عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ساحلی علاقوں میں سمندری طوفانسے متاثرہ ضلعوں میں سرکاری اسکولوں اور دفاتر میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ جنریٹر Sets اوردیگر حفظانِ صحت کی خدمات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ خوراک، پانی اور دواؤں جیسی لازمیاشیاءکے ساتھ رہنے کےلئے محفوظ مقامات کی سہولت کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔
ویسٹرن ریلوے نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطکے طور پر مزید کچھ ٹرینیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شدید بارش یا طوفان کی وجہ سے مواصلات کے نظام میں ممکنہخلل سے نمٹنے کےلئے سیٹلائٹ فونز اور Ham ریڈیو خدمات کو تیار رکھا گیا ہے۔ موبائلسروس آپریٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کے طور پر متبادل ٹاورس کو چالورکھیں۔
بہت شدید سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر 74 ہزار سےزیادہ لوگوں کو ریاست کے 8 ضلعوں میں بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فی الحالریاستی سرکار نے سمندری طوفان بپرجوائے کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کےلئے NDRF اور SDRF کی34 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے 125 ہزار خوراک کے پیکٹ تیار کئے ہیں۔ممکنہ متاثرہ علاقوں میں 69 PHCs، 16CHCsتیار کئے گئے ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دیگر ضلعوں سے20 طبی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ آج شری سومناتھ مندر بند رہے گا۔
Load/Hide Comments