چلتی ٹرین میں جنسی درندوں نے طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنایا

مہاراشٹرا کے ممبئی میں چلتی ٹرین میں طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کی لوکل ٹرین میں قلی نے 20 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
طالبہ نوی ممبئی کے علاقے بیلاپور میں امتحان دینے جارہی تھی اور سی ایس ایم ٹی پنویل لوکل ٹرین کے سیکنڈ کلاس لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سوار ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین میں طالبہ کے ساتھ ایک معمر خاتون موجود تھیں، جب ٹرین پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی تو اچانک ملزم ٹرین کے اندر آکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹرین اسٹیشن پر رکی تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی نے ایک مسافر کی مدد سے پولیس کو فون کرکے واقعہ سے متعلق آگاہ کیا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں