کرناٹک میں اب فرقہ پرستوں کی خیرنہیں: منگلور میں اینٹی کمیونل وِنگ کا آغاز

(دکن فائلز ڈاٹ کام) کرناٹک کے منگلور میں پولیس کی جانب سے اینٹی کمیونل ونگ (اے سی ڈبلیو) کا بڑے پیمانہ پر آغاز کیا گیا ہے تاجہ نفرت بھڑکاکر ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔
اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے پولیس کمشنر کلدیپ کمار جین نے بتایا کہ ریاستی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اینٹی کمیونل وِنگ کو تشکیل دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فرقہ وارانہ طور پر حساس ساحلی شہر منگلور میں مورل پولیسنگ کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے کانگریس حکومت نے اینٹی کمیونل وِنگ تشکیل دینےکا فیصلہ کیا تاہم اب علاقہ میں ونگ کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ونگ کی ذمہ داری سٹی اسپیشل برانچ انسپکٹر شریف کو دی گئی جبکہ ٹیم کی نگرانی اسسٹنٹ پولیس کمشنر پی اے ہیگڑے کریں گے اور اے سی پی ہیگڑے ڈائریکٹ پولیس کمشنر کو رپورٹ کریں گے۔
اب اے سی ڈبلیو کی جانب سے تمام فرقہ وارانہ معاملات میں ملوث افراد اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ ونگ کی جانب سے فرقہ وارانہ تشدد، نفرت پھیلانے والی تقریر، مورل پولسنگ، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے اور دیگر معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پہلے معاملہ کو علاقائی پولیس اسٹیشن میں درج کیا جائے گا اور اسے اے سی ڈبلیو کو بھیج دیا جائے گا۔ جس کے بعد ونگ کے ذریعہ معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں