اشتعال انگیزی! ساورکر کے پوتے نے ہندوؤں سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا

گوا میں ساورکر کے پوتے نے لوگوں سے اس جماعت کو ووٹ دینے کو کہا جو ہندوؤں کے مفادات کو فروغ دیتی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وی ڈی ساورکر کے پوتے نے اس موقع پر مسلم دشمنی کا ثبوت دیا اور ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ مسلم کمیونٹی کا معاشی بائیکاٹ کریں اور صرف اور صرف ’ہندو سے ہندو‘ ہی تجارت کرنے کی تلقین کی۔
رنجیت ساورکر پونڈا نے گوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ ‘ویشوک ہندو راشٹرا مہوتسو’ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس تقریب کا اہتمام ہندو جن جاگرتی سمیتی نے کیا، جو سناتن سنستھا سے منسلک ہے، جو ایک بنیاد پرست گروپ ہے جس کے ارکان پر 2013 میں پونے میں نریندر دابھولکر کے قتل کا الزام تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ’معاشی جنگ‘ کی پالیسیوں نے اہمیت اختیار کر لی ہے، رنجیت نے ہندو پیروکاروں سے کہا کہ وہ اپنے پیروکاروں کو صرف ‘جھٹکا’ گوشت کھانے کو کہیں تاکہ ہمارا پیسہ مسلمان قصابوں کے پاس نہ جائے۔
ساور کے پوتے نے اس موقع پر مسلمانوں کے خلاف خوب زہر اگلا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس طرح کی ہیٹ اسپیچ کے خلاف اب تک کسی طرح کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں