(دکن فائلز ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے بیچ کے سی آر نے ریاستی ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے ڈی اے میں 2.73 فیصد اضافے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی اے میں اضافہ جون کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ اس سے پنشنرز سمیت 7.28 لاکھ ریاستی حکومت کے ملازمین مستفید ہوں گے۔
تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے اعلان کیا کہ ڈی اے میں اضافہ کے ساتھ جون کی تنخواہ میں جاری کیا جا رہا ہے اور پنشنرز اور ملازمین کے ڈی اے میں 2.73 فیصد اضافے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بڑھے ہوئے الاؤنس کا اطلاق جنوری 2022 کے مہینے سے ہوگا۔
وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ڈی اے میں اضافہ سے حکومت پر 81.18 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
Load/Hide Comments