(دکن فائلز ڈاٹ کام) میرٹھ کی ایک مٹھائی کی دکان ‘باہوبلی سموسے’ بنا رہی ہے جس کا وزن تقریباً 12 کلو ہے جبکہ دکان کی جانب سے ایک مقابلہ بھی رکھا جارہا ہے جس میں صارفین کو 30 منٹ میں پورا سموسہ کھانے کا چیلنج دیا گیا ہے، تاہم مقابلہ جیتنے والے کو 71,000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
دکان کے مالک اجول کوشل نے بتایا کہ “تقریباً چار باورچی چھ گھنٹے میں ایک 12 کلو سموسا تیار کرتے ہیں۔ سموسے میں 7 کلو گرام کا مسالہ بھرا جاتا ہے جسے آلو، مٹر، مختلف مصالحہ جات، پنیر اور خشک میوہ جات سے بنایا جاتا ہے۔ سموسہ کو تقریباً 90 منٹ تک گرم تیل میں تلا جاتا ہے۔
میرٹھ میں بنائے جانے والے 12 کلو وزنی سموسے کے چرچے بین الاقوامی سطح پر ہونے لگے ہیں جس کی قیمت 1500 روپے ہے۔
12 کلو وزنی باہوبلی سموسے کو آدھے گھنٹے کے اندر کھانے والے کو 71 ہزار کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میرٹھ کے شہریوں کو ایک انوکھا چیلنج دیا جارہا ہے کہ باہو بلی نامی 12کلو وزنی سموسے کو آدھے گھنٹے میں کھانے والے کو تقریباً71 ہزار کا نقد انعام دیا جائے گا۔
اس چیلنجنگ سموسے کو شبھم کوشل نامی شخص نے تیار کیا ہے، جو سالگرہ پر کیک کاٹنے کی رسم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سموسے کی قیمت 1500 روپے ہے جس کے لیے شبھم کوشل کو اب تک 50 سے زائد آرڈرز مل چکے ہیں۔
Load/Hide Comments