اترپردیش کی وزیر پرتیبھا شکلا نے ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں ہی ٹماٹر اگانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جو چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں انہیں کھانا چھوڑدیں تو خود بخود وہ چیزیں سستی ہوجائیں گی۔
बाबा के सरकार की मंत्री प्रतिभा शुक्ला कह रही हैं, 'जो चीजें महंगी हैं। उन्हें खाना छोड़ दीजिये।'
यानी सरकार का फ़रमान आ गया कि 'भूखों मरना है तो मरिये! मगर, महंगाई से समझौता नहीं किया जा सकता।' pic.twitter.com/u1pvEh8Vru
— UP Congress (@INCUttarPradesh) July 23, 2023
خاتون وزیر نے عوام کو ٹماٹر کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔ پرتیبھا شکلا کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ لوگوں کو ٹماٹر نہ کھانے کا مشورہ دے رہیہےں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگا ہونے پر لوگ ٹماٹر کھانا چھوڑ دیں تو ٹماٹروں کی قیمت کم ہوجائے گی۔ لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے پر لیموں کا استعمال کریں۔
وزیر کے بیان پر کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔


