پاکستان میں انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوارالحق کاکڑ پاکستان کے نگراں وزیراعظم بن گئے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا۔ دونوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم نام پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستانی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو ارسال کیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد صدر نے شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرکے نگراں وزیراعظم کے تقرر کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں